فن کی زبان میں وہ تاثیر ہے جو کسی اور زبان میں ممکن نہیں ہے۔ نہ علم کی زبان میں، نہ معمولی زبان میں اور نہ وعظ و نصیحت کی زبان میں۔ کسی میں بھی فن کی زبان والی تاثیر نہیں ہے۔ فن کو خاص اہمیت دینا چاہئے، اسے روز بروز ارتقائی منزلوں پر پہنچانا چاہئے اور فن کی سب سے قابل فخر شکل کا انتخاب کرنا چاہئے۔ فن کا استعمال نہ کیا جائے تو کسی کے بھی ذہن میں آپ کی معمولی سی بات بھی اپنا مقام حاصل نہیں کر پائے گی۔ اس میں جذابیت اور کشش پیدا ہونا اور اس کا دائمی اور پائیدار ہو جانا تو خیر دور کی بات ہے۔ کسی بھی درست یا غلط نظرئے کی ترویج کا بہت اہم ذریعہ فن ہے۔ فن بہت اہم ذریعہ اور وسیلہ ہے، بے حد اہم۔ فن اور اس کے ارتقاء کی بابت کبھی بھی کوئی غفلت نہیں برتنا چاہئے۔ فن کو گناہ اور انحراف اور اسی طرح کی دیگر برائیوں کے مترادف نہیں سمجھنا چاہئے۔ فن تو خالق کی نمایاں ترین مخلوقات میں سے ایک ہے۔ یہ پروردگار کی بیش بہا صناعی کا ایک نمونہ ہے جس کی قدر کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام کاموں میں، حتی معمولی سی تبلیغ میں بھی آپ کو فن کا استعمال کرنا چاہئے
خامنہ ای ڈاٹ آئی آر