والدین بچوں کو ڈرائنگ کرنے سے نہ روکیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بچپن میں ڈرائنگ سیکھنے والے بچے بڑے ہوکر زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔برطانوی ماہرین کی تحقیق کے مطابق جن بچوں کو بچپن میں ڈرائنگ سکھائی جاتی ہے ان کی توجہ چیزوں پر زیادہ دیر مرکوز رہتی ہے اور وہ دیگر بچوں کی نسبت زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔برطانیہ میں بچوں کو تین گروہوں میں تقسیم کرکے ایک گروپ کو کتابیں پرھنے کو دی گئیں ، دوسرے کو فٹبال کھیلنے جبکہ تیسرے گروپ کو ڈرائنگ سکھایا۔۔نتیجے میں جن بچوں نے ڈرائنگ سیکھی وہ زیادہ توجہ سے کام کرنے کی وجہ سے ذہین ہوئے جبکہ دیگر کھیل کود اور صرف کتابیں پڑھنے کی وجہ سےا ن سے کم ذہین تھے۔
منبع: اردو وقت ڈاٹ کام