در حال بارگذاری؛ صبور باشید
منبع :
شنبه

۲۲ تیر ۱۳۹۲

۱۹:۳۰:۰۰
53776

پیغمبر اکرم(ص) انعامی مقابلہ

اول درجہ پانے والوں کو سونے کے ۱۴ سکے بطور انعام

شمسی رواں سال کے آخر میں پیغمبر اکرم (ص) کے متعلق ایک انعامی مقابلہ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پہلا درجہ حاصل کرنے والوں کو نفیس اور گراں قیمت جوائز سے نوازا جائے گا۔

 اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ ثقافتی ہنری فیسٹیول کے چیف ایڈیٹر حجۃ الاسلام و المسلمین سید علی رضا حسینی عارف نے کہا ہے کہ شمسی رواں سال کے آخر میں پیغمبر اکرم (ص) کے متعلق ایک انعامی مقابلہ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پہلا درجہ حاصل کرنے والوں کو نفیس اور گراں قیمت جوائز سے نوازا جائے گا۔
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس انعامی مقابلے کے موضوعات دو قسم کے ہیں:
 ۱: پیغمبر اکرم (ص) کی سیرت اور ان کے بارے میں موجود شبہات کے جوابات کو انگریزی زبان میں کتابی صورت میں قلمبند کیا جائے یعنی آنحضور (ص) سے متعلق انگلش میں ایک علمی کتاب لکھی جائے۔
۲: ۱۴ منٹ کی ویڈیو فلم تیار کی جائے جو آپ (ص) سے متعلق انیمیشن، داستان یا ڈاکومنٹری(Animation, fiction and documentary) پر مبنی ہو۔  ایک شخص ان دونوں آپشنز میں سے کسی ایک یا دونوں میں شرکت کر سکتا ہے۔
اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کے چیف ایڈیٹر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ آج سے اس انعامی مقابلہ کی مدت کا آغاز ہو گیا ہے کہا: ۱۴ منٹ کی فیلم کو ادارہ میں جمع کرانے کی آخری مدت جنوری ۲۰۱۴ اور انگلش میں لکھی جانے والی کتاب کو جمع کرانے کی آخری مدت مارچ ۲۰۱۴ ہو گی۔
انہوں نے فیلم کے متعلق مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا: زیادہ سے زیادہ ۱۴ منٹ پر مبنی ویڈیو فلم کے اندر اس چیز کو پیش نظر رکھا جائے کہ پیغمبر اکرم (ص) کی شان میں کئی گئی گستاخیوں کا کسی نہ کسی انداز سے جواب ہو۔ 
حسینی عارف نے انعامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: پہلا درجہ حاصل کرنے والوں کو ۱۴ سکے بہار آزادی (ایران میں بننے والا سونے کا سکہ جس کا وزن  ۸٫۱۳۵۹۸ ہے) دوسرا درجہ پانے والوں کو ۱۲ سکے اور تیسرا درجہ حاصل کرنے والوں کو ۱۰ سکے انعام کے طور پر عطا کئے جائیں گے۔
پیغمبر اعظم (ص) ثقافتی ہنری فیسٹیول کے چیف اڈیٹر نے مزید اطلاعات حاصل کرنے کے لیے اس ویب سائٹ
www.islamicartz.com/festival کا ایڈریس دیتے ہوئے کہا: مزید معلومات اور مشورہ حاصل کرنے کے لیے اس سائٹ کے ذریعے رابطے میں رہیں۔ 

تماس با هنر اسلامی

نشانی

نشانی دفتر مرکزی
ایران ؛ قم؛ بلوار جمهوری اسلامی، نبش کوچه ۶ ، مجمع جهانی اهل بیت علیهم السلام، طبقه دوم، خبرگزاری ابنا
تلفن دفتر مرکزی : +98 25 32131323
فاکس دفتر مرکزی : +98 25 32131258

شبکه‌های اجتماعی

تماس

تمامی حقوق متعلق به موسسه فرهنگی ابنا الرسول (ص) تهران می‌باشد