اہلبیت(ع) ہنری ثقافتی فیسٹیول کے پہلے سیکرٹری نے ایران کے بعض سینئر فنکاروں اور ہنرمندوں سے ملاقات کر کے اس فیسٹیول کے انعقاد کے سلسلے میں گفتگو کی۔
حجۃ الاسلام و المسلمین حسینی عارف نے ’’ سازمان تبلیغات اسلامی‘‘ کے شعبہ آرٹ کے چئرمین جناب محسن مومنی شریف، ایرانی ینگ سینما سوسایٹی کے سربراہ جناب ہاشم میرزا خانی اور ’’وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی‘‘ کے شعبہ بین الاقوامی کنسلٹنٹ جناب ڈاکٹر غلام رضا منتظمی سے ملاقات میں اس فیسٹیول کے انعقاد کے بارے میں مختصر خاکہ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ پہلا فیسٹیول ’’ پیغمبر اعظم(ص) کے عنوان سے عظیم انعامی مقابلہ منعقد ہو رہا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ہم پیغمبر اکرم (ص) کی عدالت اور رحمت کے حقیقی چہرے کو دنیا میں خاص طور پر مغرب میں پہچنوائیں۔
جناب مومنی شریف، میرزا خانی اور منتظمی نے اس عظیم فیسٹیول کو بہترین انداز میں منعقد کرنے کے بارے میں اپنی اپنی آراء پیش کیں اور اس میں پورا تعاون کرنے کا وعدہ کیا۔