در حال بارگذاری؛ صبور باشید
منبع :
چهارشنبه

۲ مرداد ۱۳۹۲

۱۹:۳۰:۰۰
53785

شعبہ شارت ویڈیو کلیپ کے موضوعات اور قوانین

اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے رواں سال کے آخر میں منعقد کئے جانے والے ’’پیغمبر اعظم(ص) عظیم فیسٹیول‘‘ کے عنوان سے انعامی مقابلے میں شعبہ شارت ویڈیو کلیپ کے موضوعات اور قوانین اپنے صارفین اور اس عظیم مقابلہ میں حصہ لینےوالوں کی جانکاری کے لیے پیش کئے گئے ہیں۔

اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی ایک ایسا غیر سرکاری اور عالمی ادارہ ہے جس کے پوری دنیا میں سینکڑوں شیعہ دانشور رکن ہیں۔ اس ادارے کا مشن، خاندان عصمت و طہارت(ع) سے محبت کرنے والوں کی  نظریاتی، ثقافتی اور تشہیراتی حمایت کرنا ہے۔
    اس عالمی ادارے نے اب تک خدا کی مدد سے انتہائی عظیم و مناسب اقدامات انجام دیئے ہيں اور اپنے اسی مشن  کے تسلسل میں نیز اسلام و انسانیت کے دشمنوں کے پروپیگنڈوں اور جنگ کے بجائے سافٹ وار(soft war) کے آغاز کے پیش نظر، اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی نے فن کی راہ سے نئے ثقافتی و تشہیراتی میدانوں میں داخل ہونے کے لیے، اہل بیت(ع) ثقافتی و فنی فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
    اسی کے تحت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ذات اقدس کے خلاف پروپیگنڈوں اور دشمنوں کی جانب سے  فن و ثقافت کے حربوں کے استعمال کے پیش نظر، پہلے فیسٹیول میں، سرکاری اور عوامی تنظیموں کے تعاون سے شارٹ فلم اور تالیف کتب جیسے دو شعبوں میں "جایزہ بزرگ پیامبر اعظم (ص)" کے عنوان سے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا موضوع، پیغمبر رحمت و انصاف حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہے۔

اہداف:
1- پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حیات پر نور کے انسانی، انفرادی و اجتماعی  اور خوبصورت پہلوؤں پر توجہ اور ان کی تشہیر۔
2- انسانی معاشروں خاص طور پر مغربی معاشرے کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حیات طیبہ کے حقائق اور اصولوں سے آگاہ کرنا۔
3- فن اور ثفاقت کی مدد سے دین مبین اسلام اور قرآن مجید کی اعلی ثقافتی و سماجی اقدار کی ترویج۔
4-فنکاروں کے تجربات اور خیالات کے تبادلے اور ان میں جدت  کا ماحول تیار کرنا۔
5- پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ذات اقدس کو موضوع بنانے کے لیے مؤلّفوں، فنکاروں، فلم سازوں اور مصنفوں کی حوصلہ افزائي۔
6- دین کے پابند مصنفوں اور فنکاروں کی شناخت و حوصلہ افزائي اور با صلاحیت افراد کی تلاش۔
7- ذرائع ابلاغ اور سوشل ویب سائٹوں پر توہین آمیز مواد کی جگہ تعمیری مواد نشر کرنا۔

الف)  شارٹ فلم کے شعبے:
فیسٹیول میں فلم کا شعبہ تین حصوں پر مشتمل ہوگا:
1-    شارٹ فلم،2-  شارٹ ڈاکیومینٹری فلم،3- اینیمیشن

ب) موضوعات:
فیسٹول کے لیے بھیجی جانے والی شارٹ فلموں اور انیمیشن فلموں کا موضوع مندرجہ ذیل موضوعات میں سے کسی ایک موضوع پر ہونا چاہیے۔
1- پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حیات طیبہ اور تاریخ کا کچھ حصہ۔
2- پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  کے اخلاق، کردار اور سماجی رويے کا نمونہ؛ جیسے انسان دوستی، مہربانی، یتیموں کا خیال رکھنا، ضعیفوں کی مدد، انصاف، گھرانے کی اہمیت، علم و معرفت کے حصول پر تاکید، جہالت و خرافات کے خلاف جنگ، مساوات، بھائی چارہ، سادہ زندگی،عوامی ہونا، خدا سے رابطہ، دعا و مناجات، ماحولیات پر توجہ، قدرت اور حیوانات کے حقوق پر تاکید اور نسل پرستی کے خلاف جد و جہد وغیرہ
3- قرآن مجید میں مہر و رحمت ( پیغمبر اکرم کے مشن اور اس بات پر تاکید کے ساتھ کہ قرآن مجید، پیغمبر اعظم کے لائے ہوئے دین کی ہی مقدس کتاب ہے۔)
4- پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حدیثوں اور بیانات کی تصویر کشی
5- عصر حاضر میں زندگی گزارنے کے لیے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سیرت کی اہمیت
6- اہانت آمیز خاکوں اور فلموں سمیت پیغمبر اکرم صلی اللہ ‏علیہ و آلہ وسلم کی توہین کی تمام سازشوں کا جواب
7- پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم  کی ذات اقدس سے متعلق ہر موضوع۔

ج) قوانین:
1- فیسٹیول میں ارسال کی جانے والی فلمیں اور انیمیشن زیادہ سے زیادہ چودہ منٹ کے ہونا چاہیے۔
2- تمام تخلیقات میں واضح طور پر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ذات اقدس کا ذکر ہونا ضروری ہے۔
3- پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ، اہلبیت(ع)، خلفائے راشدین اور ازواج پیغمبر(ص) کے چہروں کو دکھانا منع ہے۔
4- تمام تخلیقات ڈی وی ڈی کی شکل میں فیسٹیول کے سیکریٹریٹ کو ارسال کی جائيں۔
5- ہر شعبے میں ایک سے زائد تخلیقات ارسال کی جا سکتی ہیں لیکن ایک ڈی وی ڈی میں ایک ہی تخلیق ہونا چاہیے۔
6- دنیا کے کسی بھی ملک کے فلم ساز، کمپنی یا افراد فیسٹیول میں شرکت کر سکتے ہيں۔
7-فیسٹیول میں شرکت کے لیے فارم پُر کرنا ضروری ہے اور اس کا مطلب یہ ہوگا کہ فارم بھرنے والا فیسٹول کے تمام قوانین کو تسلیم کرتا ہے۔ (فارم اسی اشتہار سے منسلک ہے۔)
8- رجسٹریشن اور فارم کی تکمیل انٹرنیٹ اور پوسٹ کےذریعے ممکن ہے۔
9- فیسٹیول میں شرکت کے فارم پر دستخط کرنے والا، تخلیق کا مالک سمجھا جائے گا اور کمپنی کی نمائندگی میں شرکت کی صورت میں، تخلیق کے مالک کی حیثیت سے ایک شخص کا نام پیش کرنا ضروری ہے۔
10 - فیسٹیول چونکہ تشہیراتی مقاصد کا حامل ہے اس لیےفیسٹیول کے سیکریٹریٹ کی طرف سے، اختتامی تقریب سے تھوڑا پہلے فیسٹیول کے لیے بھیجی جانے والی تمام تخلیقات، سوشل میڈیا پر اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کی طرف سے جاری کر دی جائيں گی۔
11- دوسرے کسی فیسٹیول میں شرکت یا انعام دریافت کرنے والی تخلیقات کو ارسال کرنے میں کوئي مضائقہ نہيں ہے لیکن جن تخلیقات کو اب تک کسی بھی فیسٹیول میں نہيں بھیجا گیا ہے انہيں زيادہ پوائنٹس ملیں گے۔
12- فیسٹیول کے لیے ارسال کی جانے والی تخلیقات کو واپس نہيں کیا جائے گا۔
13-  ادارے کو فیسٹیول میں ارسال شدہ تخلیقات کو، غیر تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ 
14- انگریزی کے علاوہ ديگر زبانوں کی تخلیقات کا  فیسٹول کی طرف سے انگریزی میں ترجمہ کرایا جائے گا تاکہ عالمی سطح پر اسے دیکھا جا سکے اور اسی طرح سیٹیلائٹ چینلوں پر نشر کرنے کے لیے، منتخب تخلیقات کو خریدا بھی جائے گا۔
16- فیسیٹول کے سیکریٹریٹ کی جانب سے موضوعات کے انتخاب،مرکزی خیال اور اسی طرح دینی سوالات کے جوابات کے سلسلے میں خواہشمند حضرات اور فلم سازوں کو مشورے  کی سہولت فراہم کی جائے گي۔

د) انعامات:
1- فیسٹیول کے کسی بھی شعبے میں پہلا مقام حاصل کرنے والے کو ایران میں رائج چودہ سونے کے سکّے عطا کیے جائيں گے۔
2- فیسٹیول کے کسی بھی شعبے میں دوسرا مقام حاصل کرنے والے کو ایران میں رائج بارہ سونے کے سکّے عطا کیے جائيں گے۔
3- فیسٹیول کے کسی بھی شعبے میں تیسرا مقام حاصل کرنے والے کو ایران میں رائج دس سونے کے سکّے عطا کیے جائيں گے۔
4- فیسٹیول کے کسی بھی شعبے میں تیسرا مقام حاصل کرنے والے کے بعد کے چودہ افراد میں سے ہر ایک کو ایران میں رائج  دو - دو  سونے کے سکّے عطا کیے جائيں گے۔
5- فیسٹیول میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں کو،فیسٹیول میں شرکت کا سرٹیفیکٹ اور نفیس انعامات سے نوازا جائے گا۔
(وضاحت: ایران میں رائج سونے کا سکہ " سکہ بہار آزادی" کہلاتا ہے جس کا مجموعی وزن ۸٫۱۳۳ گرام ہے اور سونے کا خالص وزن ۷٫۳۲۲۳۸۲ گرام ہے)۔

ھ) ٹائم ٹیبل:
1- فیسٹیول میں شرکت کے خواہاں افراد کو زیادہ سے زیادہ پہلی دسبمر سن دو ہزار تیرہ(1،12،2013) تک اپنی تخلیقات سیکریٹریٹ کو ارسال کرنا ہوں گی۔
2- تخلیقات کے جائزے، انتخاب اور شرکاء کو مطلع کرنے کا عمل اکیس دسمبر دو ہزار تیرہ(21،12،2013) تک ختم ہو جائے گا۔
3- فیسٹیول کا انعقاد جنوری دو ہزار چودہ میں ہوگا۔

و) تخلیقات کے ارسال کا طریقہ:
فیسٹیول میں شرکت کے خواہاں افراد، اپنی تخلیقات، فیسٹیول کے  پر شدہ فارم کے ساتھ رجسٹرڈ ڈاک کے ذریعے مندرجہ ذیل پتے پر روانہ کریں:
ایران، قم، بلوار جمہوری اسلامی، نبش کوچہ ششم، مجمع جہانی اہل بیت، طبقہ اول، دبیر خانہ جایزہ بزرگ اہل بیت، صندوق پستی: 151-37145

تماس با هنر اسلامی

نشانی

نشانی دفتر مرکزی
ایران ؛ قم؛ بلوار جمهوری اسلامی، نبش کوچه ۶ ، مجمع جهانی اهل بیت علیهم السلام، طبقه دوم، خبرگزاری ابنا
تلفن دفتر مرکزی : +98 25 32131323
فاکس دفتر مرکزی : +98 25 32131258

شبکه‌های اجتماعی

تماس

تمامی حقوق متعلق به موسسه فرهنگی ابنا الرسول (ص) تهران می‌باشد