اہل بیت عالمی اسمبلی ایک ایسا غیر سرکاری اور عالمی ادارہ ہے جس کے پوری دنیا میں سیکڑوں شیعہ دانشور رکن ہیں۔ اس ادارے کا مشن، خاندان عصمت و طہارت سے محبت کرنے والوں کی نظریاتی، ثقافتی اور تشہیراتی حمایت کرنا ہے۔
اس عالمی ادارے نے اب تک خدا کی مدد سے انتہائی عظیم و مناسب اقدامات انجام دیئے ہيں اور اپنے اسی مشن کے تسلسل میں نیز اسلام و انسانیت کے دشمنوں کے پروپیگنڈوں اور جنگ کے بجائے سافٹ وار کے آغاز کے پیش نظر، اہل بیت عالمی اسمبلی نے فن کی راہ سے نئے ثقافتی و تشہیراتی میدانوں میں داخل ہونے کے لیے، اہل بیت ثقافتی و فنی فیسٹول کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
اسی کے تحت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ذات اقدس کے خلاف پروپیگنڈوں اور دشمنوں کی جانب سے فن و ثقافت کے حربوں کے استعمال کے پیش نظر، پہلے فیسٹول میں، سرکاری اور عوامی تنظیموں کے تعاون سے شارٹ فلم اور تالیف کتب جیسے دو شعبوں میں جایزہ بزرگ پیامبر اعظم (ص) کے عنوان سے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا موضوع، پیغمبر رحمت و انصاف حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہے۔
اہداف:
1- پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حیات پر نور کے انسانی، انفرادی و اجتماعی اور خوبصورت پہلوؤں پر توجہ اور ان کی تشہیر۔
2- انسانی سماجوں خاص طور پر مغربی سماجوں کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حیات طیبہ کے حقائق اور اصولوں سے آگاہ کرنا۔
3- فن اور ثفاقت کی مدد سے دین مبین اسلام اور قرآن مجید کی اعلی ثقافتی و سماجی اقدار کی ترویج۔
4- فنکاروں کے تجربات اور خیالات کے تبادلے اور ان میں جدت کا ماحول تیار کرنا۔
5- پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ذات اقدس کو موضوع بنانے کے لیے مؤلّفوں، فنکاروں، فلم سازوں اور مصنفوں کی حوصلہ افزائي۔
6- دین کے پابند مصنفوں اور فنکاروں کی شناخت و حوصلہ افزائي اور با صلاحیت افراد کی تلاش۔
7- ذرائع ابلاغ اور سوشل ویب سائٹوں پر توہین آمیز مواد کی جگہ تعمیری مواد نشر کرنا۔
الف) تالیف کتاب اور کے شعبے:
فیسٹول میں کتابوں کی تالیف کے دو شعبے ہيں:
1- حیات اور سیرت پیغمبر اعظم، انسانی و رحمانی پہلوؤں پر تاکید کے ساتھ۔
2- پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ کے سلسلے میں مغربی سماجوں میں موجود شبہات و سوالات کے جواب
ب) قوانین:
1- کتاب کو انگریزی میں لکھا یا ترجمہ کیا جائے۔
2- کتاب کی زبان،طرز اور ڈھانچہ، ان ملکوں میں رائج معیاروں کے مطابق ہونا چاہیے جہاں کی قومی و سرکاری زبان انگریزي ہو۔
3- تمام کتابوں کو مائیکرو سافٹ ورڈ (MS WORD) فارمیٹ میں ارسال کیا جانا ضروری ہے۔
4- ایک سے زائد کتابیں ارسال کی جا سکتی ہیں لیکن ہر کتاب کو الگ سی ڈی میں ہونا چاہیے۔
5- فیسٹول میں شرکت کا فارم پر کرنا ضروری ہے اور اس کا مطلب یہ ہوگا کہ فارم بھرنے والا فیسٹول کے تمام قوانین کو تسلیم کرتا ہے۔
6-- دنیا کے کسی بھی ملک کے فلم ساز، کمپنی، افراد فیسٹول میں شرکت کر سکتے ہيں۔
7- رجسٹریشن اور فارم کی تکمیل انٹرنیٹ اور پوسٹ کےذریعے ممکن ہے۔
8- فیسٹول میں شرکت کے فارم پر دستخط کرنے والا، تخلیق کا مالک سمجھا جائے گا اور کمپنی کی نمائندگی میں شرکت کی صورت میں، تخلیق کے مالک کی حیثیت سے ایک شخص کا نام پیش کرنا ضروری ہے۔
9- کتاب کی تالیف یا ترجمہ ۲۰۱۳ میں ہونا ضروری ہے یا پھر اس سے قبل وہ کبھی کسی بھی شکل میں شائع نہ ہوئي ہو۔
10 - ارسال شدہ کتاب کسی بھی حالت میں واپس نہيں کی جائے گی۔
11- ادارے کو ارسال شدہ کتابوں کو، تالیف کا محنتانہ دینے کے بعد شائع کرنے کا حق حاصل ہوگا۔
12- ادارہ، عالمی سطح پر کتابوں سے استفادے کو ممکن بنانے کے لیے ديگر زبانوں میں ان کا ترجمہ کرائے گا۔
ج) ٹائم ٹیبل:
1- کتاب ارسال کا وقت: کتاب کو زیادہ سے زيادہ بارہ جنوری دو ہزار چودہ تک فیسٹول کے سیکریٹریٹ تک پہنچ جانا چاہیے۔
2- کتابوں کے جائزے ، فیصلے اور شرکاء کو مطلع کرنے کا عمل بیس فروری دو ہزار چودہ تک پورا ہو جائے گا۔
3- تقسیم انعامات کی تقریب مارچ دو ہزار چودہ میں منعقد ہوگی۔
د) انعامات:
1- فیسٹول کے کسی بھی شعبے میں پہلا مقام حاصل کرنے والے کو ایران میں رائج چودہ سونے کے سکّے عطا کیے جائيں گے۔
2- فیسٹول کے کسی بھی شعبے میں دوسرا مقام حاصل کرنے والے کو ایران میں رائج بارہ سونے کے سکّے عطا کیے جائيں گے۔
3- فیسٹول کے کسی بھی شعبے میں تیسرا مقام حاصل کرنے والے کو ایران میں رائج دس سونے کے سکّے عطا کیے جائيں گے۔
4-فیسٹول کے کسی بھی شعبے میں تیسرا مقام حاصل کرنے والے کے بعد کے چودہ افراد میں سے ہر ایک کو ایران میں رائج دو - دو سونے کے سکّے عطا کیے جائيں گے۔
5- فیسٹول میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں کو، فیسٹول میں شرکت کا سرٹیفیکٹ اور انعامات سے نوازا جائے گا۔
(وضاحت: ایران میں رائج سونے کا سکہ " سکہ بہار آزادی" کہلاتا ہے جس کا مجموعی وزن ۸٫۱۳۳ گرام ہے اور سونے کا خالص وزن ۷٫۳۲۲۳۸۲ گرام ہے)۔
کتابیں ارسال کرنے کا طریقہ:
فیسٹیول میں شرکت کے خواہاں افراد، اپنی تخلیقات، فیسٹیول کے پر شدہ فارم کے ساتھ رجسٹرڈ ڈاک کے ذریعے مندرجہ ذیل پتے پر روانہ کریں:
ایران، قم، بلوار جمہوری اسلامی، نبش کوچہ ششم، مجمع جہانی اہل بیت، طبقہ اول، دبیر خانہ جایزہ بزرگ اہل بیت، صندوق پستی: 151-37145